امریکا چینی دھمکی سے ڈر گیا، سپیکرنینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان منسوخ

 واشنگٹن: چین کی دھمکی کام آ گئی،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ منسوخ کر دیا۔

 نینسی پیلوسی اتوار کو چار ایشیائی ممالک کے دورے پرروانہ ہوگئیں مگر تائیوان کا کوئی ذکرنہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نینسی پیلوسی کی قیادت میں کانگریس کا وفد سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کرے گا۔

اس سے قبل چینی صدر نے امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان سے قبل ہی خبردار کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں، وہ اس سے بھسم ہوجائیں گے۔