امریکی سپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردینگے، چین کی ایک اوردھمکی

بیجنگ: چین کی امریکی قیادت کے تائیوان جانے کی صورت میں امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کیاسپیکرنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے۔

چینی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورہ  تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہیں بیٹھیں گی۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ زو لی جین  نے کہا کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں  چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا۔

دوسری جانب چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔

امریکی  وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے،ان کی حفاظت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے۔