6  پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت، بڑی سزائیں سنا دی گئیں

 مدینہ منورہ: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی۔

 مدینہ منورہ کی عدالت میں 6 پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوگیا۔ 3 پاکستانیوں کو دس،دس سال قید کی سزا اور دیگر 3 کو آٹھ آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 مدینہ منورہ کی عدالت نے چھ مجرموں کو حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم ثابت ہونے پرسزا سنائی۔ دس سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں۔

8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔ مدینہ منورہ کی عدالت نے بیس، بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون ضبط کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔

 ان مجرموں پروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزرا سے حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرسزا سنائی گئی۔

 وفاقی وزرا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔