غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیاروں نے جہادی تنظیم کے کمانڈر تیسیر الجبری کو نشانہ بنایا۔

صہیونی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی شہادت میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مقامی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

دوسری جانب اسلامک جہاد نے صیہونی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دیا اور جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔

فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نئے جرم کا مرتکب ہوا ہے، اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔