اسلام آباد۔ (اے پی پی): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں5سالہ بچی سمیت10فلسطینوں کی شہادت اسرائیلی دہشتگردی کی تازہ ترین کارروائی ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر استثنیٰ اور بربریت کی کوئی شناخت ہوتی تو وہ اسرائیل ہوتا، جس نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر فسلطینوں کو نشانہ بنایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔