کابل کے بازار میں دھماکہ، 18افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے مصروف ترین بازار میں ہوا، جس میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ترجمان افغان وزرت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بازار میں زیادہ تر ہزارہ برادری کے لوگ جمع ہوتے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، فوری طور پر کسی  گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں 8 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے، طالبان حکام کا کہنا تھا کہ بم ایک ریڑھی میں نصب تھا۔

گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔