مسجد الحرام کے ساتھ ہی قائم مکہ ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کا واقعہ پیش آیا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ شہر میں مطلع ابر آلود ہے اور گرج چمک ہورہی ہے۔
اس موقع پرمسجد الحرام کے ساتھ ہی واقع مکہ ٹاور پر بجلی چمکنے کا دل دہلانے والا منظر دیکھنے کو ملا جو چند سیکنڈز تک محدود تھا اور اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔