واشنگٹن: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔
امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ محمد سید کو 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ملزم مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے اورگھریلو تشدد کے واقعہ میں بھی ملوث رہا ہے۔
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔