دبئی:متحدہ عرب امارات کی عدالت نے گزشتہ ماہ منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیے گئے مقتول امریکی صحافی جمال خاشقجی کے وکیل عاصم غفور کی قید کی سزا ختم کر دی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ امریکی شہری اور سماجی حقوق کے وکیل کو منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار کیا تھا، انہوں نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے وکیل کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔
عاصم کے وکیل حبیب الملا نے نیوزایجنسی کو بتایا کہ عدالت نے عاصم غفور کو 50لاکھ درہم جرمانے کی ادائیگی اور اس کے اکانٹ میں موجود ایک کروڑ 80لاکھ درہم کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
لیکن جرمانے کی سزا کے ساتھ ساتھ مئی میں ملزم کی غیرحاضری میں سنائی گئی تین سال قید کی سزا ختم کردی۔