سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد عوام کے احتجاج کے پیش نظر قابض بھارتی فوج بڈگام کو چھاؤنی میں تبدیل کیا ہوا ہے اور وہاں پر محاصرہ کر کے مکینوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا رپورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں اب تک چار نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔