دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد سے پاکستانی شہری عبدالغفور کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستانی شہری عبدالغفور نےدبئی کےعلاقے القوز میں شاہراہ پر پڑےسیمنٹ کے 2 بلاک ہٹائے تھے۔
سیمنٹ کے بلاکس ہٹانےکی ویڈیو وائرل ہونے پر دبئی کے ولی عہد نے پاکستانی شہری کا شکریہ ادا کیا۔
شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ پاکستانی ہیرو عبدالغفور سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی ہیرو کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکردی۔
شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ عبدالغفور رول ماڈل ہیں، ان سے ملنا اعزاز ہے۔