چین نے امریکہ کو روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا

بیجنگ:چین نے روس یوکرین جنگ کا اصل ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن پوری طرح ماسکو کو کچلنا چاہتا ہے۔

 روس میں چینی سفیر ژانگ ہنہوئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا نے نیٹو کے دفاعی اتحاد کی بار بار توسیع اور ماسکو کے بجائے یوکرین کو یورپی یونین کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کی حمایت کے ساتھ روس کو ایک کونے میں ڈال دیا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ یوکرینی بحران کو شروع کرنے اور جنگ پر اکسانے کا اصل محرک امریکا ہے جو روس پر سخت پابندیاں لگا رہا ہے جب کہ یوکرین کو اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات "تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کی خصوصیت باہمی اعتماد کی اعلی ترین سطح اور اسٹریجک اہمیت ہے۔