روس اور سعودی عرب کی پاکستان کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد

روس اور سعودی عرب نے پاکستان کو 75یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے 

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

روسی صدر نے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ پاکستان کےیوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں قابل ذکرہیں۔

سعودی عرب نے یوم آزادی پر پاکستان کو مبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور ہم پاکستان کی ترقی و کامرانی، امن و استحکام کے لیے پرامید ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی حکومت پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔