نیویارک:امریکہ کی ریاست نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے والے سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، اب اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔
گزشتہ روز ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ظاہر کی گئی تھی۔
نیویارک پولیس کے مطابق ہادی ماتر نامی شخص نے ملعون سلمان رشدی پرچاقو سے حملہ کیا تھاجس کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے۔