تیمرگرہ: سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹریفک کے المناک حادثے میں مزدوری کی غرض سے مقیم دیر پائین کے 6افراد جاں بحق اور2 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب تمام محنت کش صبح کے وقت محنت مزدوری کی غرض سے پک اپ ڈاٹسن میں اپنے مقامات کو جا رہے تھے کہ گاڑی ٹرالر سے ٹکراگئی۔
حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں حکیم خان مشوانی، حیات خان مشوانی، طیب مشوانی، زمین خان مشوانی اور فضل حیات مشوانی شامل ہیں۔
ان کی نماز جنازہ جامع مسجد عتیقہ الریاض سعودی عرب ادا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں مرحومین کی نماز جنازہ 17اگست بروز بدھ صبح 10بجے جوزو تحصیل ثمرباغ دیر پائین میں ادا کی جائے گی۔
لاشوں کی پاکستان منتقلی کے سلسلے میں اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے کی فضا ء سوگوار ہے۔