کابل: افغانستان میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔
ملکی میڈیا کے مطابق پروان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ لوگر کے علاقے پلِ عالم میں بھی 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثات میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد پچاس سے زاہد ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں 150 سے زائد افراد زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے مویشی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں کچے مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں۔
ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی رابطہ سڑکیں بھی سیلابی پانی کی نذر ہو گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔