وزارت مذہبی امور نے متنبہ کیا ہے کہ خادمین حج اور خادمین عمرہ کے نام سے سعودی عرب کے لئے بھرتیوں کےاشتہارات جعلی ہیں وزارت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر خادمین عمرہ اور خادمین حج کے نام پر سعودی عرب کے لئے بھرتیوں کے اشتہارات چل رہے ہیں۔ وزارت مذہبی امور اس قسم کی بھرتیاں نہیں کرتی ، نہ ایسے عناصر سےکوئی تعلق ہے۔
عوام الناس ایسے لوگوں کے دھوکے میں نہ آئیں۔ بصورت دیگر وزارت مذہبی امور ان کے کسی ایسے عمل کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔