واشنگٹن: امریکا نےسیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے مزید 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹویٹ میں کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو فوری امداد کے طور پر ایک لاکھ ڈالر فراہم کئے گئے تھے ۔امریکا نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ملک میں انفرا اسٹرچکر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔