منکی پاکس وبا دنیا بھر میں پھیلتی جا رہی ہے،اس کے وائرس خلاف اثرات بارے مزید جانچنا ہوگا: عالمی ادارہ صحت

جینوا : عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آدہانوم نے کہا ہے کہ منکی پاکس کی وبا دنیا بھر میں پھیلتی جا رہی ہے جس میں حالیہ دنوں کے دوران20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ترکیہ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنیوا میِں ایک پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ 16 اگست سے منکی پاکس وائرس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 36 ہزار412 متاثر ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے لے کراب تک 93 ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7500 افراد منکی پاکس سے متاثر ہوئے ہیں اور ہفتہ وار متاثرین کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وائرس کے خلاف موجودہ ویکسین موثر ہو سکتی ہے مگر ہمیں اس کے وائرس کے خلاف اثرات کے بارے میں مزید جانچنا ہوگا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فرانس میں1متاثرہ شخص کے ذریعے اس کے پالتو کتے میں بھی منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔