شام کی مارکیٹ میں دھماکا،19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

دمشق: شام کے شمالی علاقے میں مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کے مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا۔

 شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔