چین:چینی ارب پتی کو غبن، رشوت ستانی کے جرم میں 13 برس قید کی سزاکا حکم سنایاگیا‘۔
ایک چینی نژاد کینیڈین ارب پتی شخصیت، جو پانچ سال قبل ہانگ کانگ سے لاپتہ ہو گئے تھے، کو چین میں 13 سال قید کی سزا اور ان کی کمپنی پر آٹھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ژا جیانہوا اور ان کی کمپنی ٹومارو ہولڈنگز پر شنگھائی کی عدالت میں غبن اور رشوت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
چین کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ژا کو2017 میں آخری مرتبہ ہانگ کانگ کے ایک لگژری ہوٹل سے کہیں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ان کی جانب سے اس کے بعد سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا تاہم جولائی میں کینیڈین سفارت خانے نے کہا تھا کہ انھیں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔