روس نے یوکرین پرفوجیوں کو زہریلے کیمیکل دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 31 جولائی کو روسی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور فوجیوں کے جسم میں بوٹولینم ٹاکسن بی نامی زہریلا کیمیکل پایا گیا تھا۔روس کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے کچھ روسی فوجیوں کو زہر یلا کیمیکل دیا ہے جبکہ یوکرین نے روس کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
یوکرین کی وزارتِ داخلہ کے ایک مشیر نے روسی الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوجیوں نے ممکنہ طور پر ڈبوں میں موجود زائد المیعاد گوشت کھایا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت غیر ہوئی۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کی جانب سے کیمیائی دہشت گردی کی منظوری دی گئی ہے جس پر روس تمام ثبوت اکھٹے کرکے ایک تجزیاتی رپورٹ تیار کر رہا ہے، رپورٹ کے نتائج کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کو دیے جائیں گے۔