بھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 50 افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارت میں 3دن سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،ہلاک ہونیوالوں کی تعداد50تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے مشرقی اور شمالی ریاستوں میں 3دن سے طوفانی بارشیں جاری ہیں۔

 پہاڑوں سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیوں کے شگاف ٹوٹ گئے۔


بھارتی علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔

 لینڈ سلائیڈنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔


بھارت میں بارشوں سے سب سے زیادہ اموات ریاست ہماچل میں ہوئی ہیں جہاں 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اتراکھنڈ میں 15 اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اوڈیشہ میں سیلاب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔