کراچی:اردن کی شہزادی سارہ زید پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئیں۔
اتوار کے روز شہزادی سارہ زید کی کراچی آمد کے موقع پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان کا شانداراستقبال کیا۔
اردن کی شہزادی وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے علاوہ بدین میں بے نظیر ناشنوما پروگرام کے مرکز کا دورہ بھی کریں گی۔
شہزادی سارہ زید ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مل کر خواتین، بچیوں اور نوزائیدہ صحت کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اردن کی شہزادی زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غذائیت کے عالمی پروگرام پر کام کرتی ہیں۔