انقرہ:ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے،پاکستان نے المناک حادثے پراظہار افسوس کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔پاکستان نے المناک حادثے میں اموات پر ترکیہ سے اظہار افسوس کیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ترکیہ میں المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
المناک ٹریفک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔
دکھ کی گھڑی میں عوام اور ترک حکومت کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔