صنعا: یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کے کنٹرول حجہ گورنری میں ہنگامی اور آفات سے متعلق کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کفل شمر ڈائریکٹوریٹ میں بجلی گرنے سے7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
دوسرے واقعے میں امران صوبے میں ایک تعزیتی اجتماع کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 6خواتین جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئیں۔
یمن میں تقریبا دو ماہ سے شدید طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں جن میں سے بعض مقامات پر طوفانی بارشیں سیلاب کا باعث بنی ہیں، سیلاب سے اب تک 77افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔