کربلا:عراق کے شہر کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے،ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے ہوئے 3 بچوں سمیت 8افراد کو بچا لیا ہے۔
عراقی حکام کے مطابق ملبے تلے اب بھی 6سے 8افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مزار قطار الامام علی کے مقام پر ہفتے کے روز پیش آیا، لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے مزارکا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کو آکسیجن کے ساتھ ساتھ خوراک اور پانی بھی فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔