ہنگری : موسم کی غلط پیشگوئی پر محکمہ موسمیات کے سربراہ ملازمت سے برطرف

یورپین ملک ہنگری میں موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کے سربراہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پر  سرکاری  تعطیل تھی اور اس روز ایک ایونٹ میں یورپ کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ ہونا تھا لیکن مقررہ وقت سے 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے موسم کی شدید خرابی کی وارننگ دی جس کے باعث تقریب ملتوی کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں 40 ہزار فائر ورکس جلائے جانے تھے جو کہ تقریب کے مقام سے 500 کلومیٹر دور فاصلے پر تیار تھے، اس آتش بازی کا نظارہ 20 لاکھ افراد سے زیادہ نے کرنا تھا۔

تاہم محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود موسم بالکل ٹھیک رہا جس پر حکومت نے سربراہ اور نائب سربراہ کو برطرف کر دیا۔

بعد ازاں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ بارشوں اور طوفان کا رخ بدل گیا  ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہے۔