یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سب یوکرائن سے چلے جائیں۔
قبل ازیں یوکرین میں امریکی سفارت خانے نے بھی الرٹ جاری کیا تھا اورکہا تھاکہ یوکرین کی یوم آزادی کے موقع پرروسی حملوں کا خطرہ ہے.
روس یوکرین کے شہری انفرا اسٹرکچر اور سرکاری تنصیبات پرحملے کی کوشش تیزکررہا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔