نیو یا رک: اقوام متحدہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے کا نوٹس لے لیا۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈوجیرک نے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لگائے الزامات سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے آزاد اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
سربراہ اقوام متحدہ نے پرسکون رہنے، تنا ؤکو کم کرنے اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر زور دیا ہے۔