سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ مقامی زائرین اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔ زائرین کو پہلی قسط رجسٹریشن ہونے کے 72 گھنٹوں بعد اور دوسری قسط 24 دسمبر تک ادا کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق زائرین کو 24 دسمبر 2022 تک حج فیس دو قسطوں میں ادا کرنا ہوگی، پہلی قسط رجسٹریشن ہونے کے 72 گھنٹوں بعد اور دوسری قسط 24 دسمبر تک ادا کرنا ہوگی۔
سعودی وزارت حج کے مطابق حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ مقامی زائرین کیلئے جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت حج رجسٹریشن کے آغاز کے لیے صفر (ستمبر ) کا منصوبہ زیر غور ہے۔
وزارت کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین حج کی رجسٹرین فیس قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں، فی الحال یہ پیشکش مقامی زائرین کیلئے ہے جب کہ وزارت غیر مقامی افراد کے لیے اس سہولت کا اعلان بھی جلد کرے گی۔