دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف قطر کے دیوان امیری پہنچے تو قطر کے امیر نے شہبازشریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات
میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور قطرکے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پربات ہوگی۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔
خیال رہے وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔