سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے بچوں کیلئے بڑا فیصلہ

ریاض:سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مملکت میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے بچوں کو سکولوں میں داخلے کی اجازت دے دی۔

 گزشتہ روز سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے بچے نئے تعلیمی سال کے دوران سکولوں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

 اس مقصد کے لیے اسکولوں کو چاہیے کہ وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بچوں کے والدین کو داخلہ فارم فراہم کریں اور انہیں ہدایت کریں کہ ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے وہ ان خطوں کے امارات کے دفاتر سے رابطہ کریں جہاں وہ مقیم ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر بھرے ہوئے داخلہ فارم متعلقہ اسکول حکام کو داخلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے جمع کرائے جائیں گے۔

 وزارت نے مملکت بھر میں تعلیم کے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر تعلیمی ضلع میں داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد کے بارے میں ماہانہ شماریاتی رپورٹ کے ساتھ تشخیص اور داخلہ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کو فراہم کریں۔

 بتایا گیا ہے کہ جن کے پاس پبلک ایجوکیشن سے متعلق مناسب دستاویزات نہیں ہیں اور جو لوگ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ان کے لیے انرولمنٹ فارم میں جو شرائط و ضوابط درج ہیں۔

 ان میں پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ کے تحت طالب علم اور اس کے والد اور والدہ کا ڈیٹا، اقامہ، وزٹ ویزہ، ان کی مستقل رہائش کا پتہ اور رابطہ نمبر شامل ہے۔

 اس کے علاوہ خاندان کا سرپرست جس کے پاس ضروری شناختی دستاویزات جاری کرنے کے لیے مناسب دستاویزات نہیں ہیں اسے یہ حلف نامہ بھی جمع کرانا چاہیے کہ وہ تعلیمی سال کے دوران ہی اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کر  کر لے گا۔