حیدرآباد:بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی ایک عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو ضمانت دے دی جسے حضور ؐ کی شان میں گستاخی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راجہ سنگھ، جسے منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا، کو عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔
14ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے بی جے پی رہنما کو ہدایت دی کہ وہ اس کیس کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
راجہ سنگھ کو ان کے سخت سیکورٹی میں نامپلی فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا۔