روس نے یوکرینی ٹرین پر میزائل داغ دیا، 22 ہلاک

کیف: یوکرین کے یومِ آزادی پر روسی فوج نے یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک، اور 50 زخمی ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کیف میں حکام نے کہا کہ ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مشرقی یوکرین میں ایک روسی میزائل حملے میں 22 شہری ہلاک اور ایک مسافر ٹرین کو آگ لگ گئی۔

حکام نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ روسی افواج نے چیپلین پر دو بار گولہ باری کی، پہلے حملے میں ایک لڑکا مارا گیا جب ایک میزائل اس کے گھر پر لگا، اور 21 افراد بعد میں اس وقت مارے گئے جب راکٹ ریلوے اسٹیشن پر گرے اور ٹرین کی پانچ بوگیوں کو آگ لگ گئی۔

خیال رہے کہ بدھ کو یہ حملہ اس وقت ہوا جب زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ روس یوکرین کی آزادی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات میں خلل ڈالنے کے لیے کوئی سنگین حرکت کر سکتا ہے۔