پاکستانی ماڈل حرا خان ایک بار پھر رشتہ ازواج میں بندھ گئیں

حرا خان نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پوسٹ کی۔

پاکستانی میزبان ، ماڈل اور اداکارہ حرا خان کی شادی کی سادہ تقریب کراچی میں ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ حرا خان کی شادی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ایکٹر فارس خالد سے ہوئی ۔ فارس نے پاکستانی فلم چلے تھے ساتھ اور کیک میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔

حرا خان کی پہلی شادی مشہور ماڈل اور ایکٹریس نادیہ حسین کے بھائی عدنان حسین سے ہوئی تھی۔ تاہم یہ شادی ختم ہوگئی ۔ حرا اور نادیہ حسین ایک دوسرے کی اچھی دوست ہیں ۔ نادیہ حسین کے بھائی سے شادی ختم ہونے کے بعد بھی نادیہ اور حرا کی دوستی ختم نہیں ہوئی ۔ حرا کے ولیمے میں نادیہ حسین نے ہی ان کا میک اپ بھی کیا اور ولیمے میں بھی اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔

حرا خان نے 2015 میں مس ویٹ پاکستان کے رئیلٹی شو میں بھی بطور امیدوار شرکت کی ۔