مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کیلئے کوئی معافی نہیں ہے اور نہ ان سے کبھی بات کروں گا۔
ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر اور ماہرہ خان کے درمیان جھگڑا اس وقت دیکھنے میں آیا جب 2020 میں ایک شو کے دوران خلیل الرحمان نےسماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے نامناسب زبان کا استعمال کیا جس کے بعد ماہرہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں گزرتے سالوں کے دوران خلیل الرحمان کی جانب سے بھی ماہرہ خان سے واضح ناراضگی دیکھی گئی۔
ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے اپنے ڈرامے میں ماہرہ کی کاسٹ کو گناہ تک قرار دیا تاہم 2024 میں انہوں نے اپنی لکھی گئی فلم میں ماہرہ کو کاسٹ کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الرحمان کی لکھی گئی فلم ’مرزا جٹ‘ میں ماہرہ خان بھی ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
اپنی لکھی گئی فلم اور اس کی کاسٹ میں شامل ماہرہ خان کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ’ چاہتا ہوں ماہرہ میری فلم کے کردار میں فٹ ہوجائے لیکن ان کیلئے کوئی معافی نہیں ہے نہ ہی میں ان سے کبھی بات نہیں کروں گا ‘۔
ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ’ میرا مسئلہ یہی ہے کہ جو خواتین ہیں وہ وہیں نظر آئیں‘۔