ناسا کا آرٹیمس 1 مشن آج چاند کے مدار میں داخل ہوگا

واشنگٹن: ناسا کا آرٹیمس 1 مشن میں شامل اورین سپیس کرافٹ  21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا۔

ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اورین اسپیس کرافٹ کی پرفارمنس توقعات سے بھی زیادہ بہتر رہی ہے۔

 خیال رہے کہ آرٹیمس 1 مشن کو 16 نومبر کو روانہ کیا گیا تھا اور اورین اسپیس کرافٹ اس وقت زمین سے 2 لاکھ 30 ہزار میل سے زیادہ دور پہنچ چکا ہے اور چاند سے 55 ہزار میل دور ہے۔

ناسا کو توقع ہے کہ یہ مشن آج 21 نومبر کو چاند تک پہنچے گا اور وہاں اسپیس کرافٹ کے 4 میں سے ایک مین انجن کو چلایا جائے گا۔اورین اسپیس کرافٹ چاند کی سطح سے 81 میل اوپر سے گزرے گا۔