نیویارک: امریکا میں ایک سیاحتی بلاگر نے 8 گھنٹے اور 54 منٹوں میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے تمام میٹرو اسٹیشنز گھوم کر گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوکس وال نے بدھ کے روز واشنگٹن میٹروپولیٹن ایریا ٹرانزٹ اتھارٹی کے سِلور لائن سروس کے تمام اسٹیشنز کم وقت میں گھومنے کا ریکارڈ بنانے کا چیلنچ اٹھایا۔
لوکس وال نے اپنے سفر کی شروعات نیو ایشبرن اسٹیشن سے کی جس کا اختتام 8 گھنٹے 54 منٹ بعد ہنٹنگٹن اسٹیشن پر کل 97 اسٹیشنز گھومنے کے بعد ہوا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ لوکس وال کا وقت گزشتہ بنائے جانے والے ریکارڈ سے تقریباً ایک گھنٹہ زیادہ تھا۔ دسمبر 2019 میں اسکاٹ بینیٹ نے یہ ریکارڈ 7 گھنٹے 59 منٹ میں بنایا تھا لیکن تب سے اب تک میٹرو میں چھ اسٹیشنز کا اضافہ ہو چکا ہے۔