کراچی: ایف آئی اے نے ملزمان کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سےاستفادہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ مطلوب افراد کی نشاندہی وسراغ لگانے کے لیے فیشل ٹیکنالوجی کے استعمال کریں گی۔
جدید آلات کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پرفیشل(چہرے کی ساخت ونقوش)کی ٹیکنالوجی کے ذریعےبیرون ملک فرارسے روکا جائےگا.
ایسے ملزمان جن کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں نہیں وہ بھی فیشل ٹیکنالوجی سے ایرپورٹ پر گرفتار ہونگے، فیشل ٹیکنالوجی ائرپورٹ پر لگے کیمروں سے منسلک کی جائیگی۔
کسی بھی کیس میں مطلوب ملزم جیسے ہی کیمروں کے سامنےسے گذرے گا،الارم بج اٹھےگا.
فیشل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم مختص ہوگی، جدید ٹیکنالوجی سے ایف آئی اے،پولیس سمیت تحقیقاتی اداروں کو ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔