اسلام آباد:وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل سگنیچر کیلئے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا اجراء کردیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا این ٹی سی اور ای سی اے سی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ایک ڈیجیٹل اکانومی میں تبدیل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، ڈیٹا اور تمام ڈیجیٹل ٹرانزکشنز کے تحفظ کیلئے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل ناگزیر ہوگئی ہے۔
اس مقصد کے تحت پاکستان میں پہلی بار سرٹیفیکیشین اتھارٹی کا اجراء کیا جارہا ہے، یہ سرٹیفیکیشین اتھارٹی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ڈیجیٹل سگنیچرسرٹیفیکیٹ جاری کرے گی، اس طرح سائبرسپیس میں صارفین کی سیکیورٹی اور تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔
فی الوقت پبلک کی انفراسٹرکچر کی بنیاد پر ڈیجیٹل سگنیچر واحد ٹیکنالوجی ہے، یہ ٹیکنالوجی محفوظ اور معتبرالیکٹرانک ٹرانزکشنزکیلئے الیکٹرانک سگنیچر کے معیار پر پورا اترتی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں سکیورٹی کے تمام تقاضوں پر پورا اترتی ہے، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی معاونت سے پاکستان میں روٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹی قائم کی ہے، یہ اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہو گی۔ #/s#