بیجنگ:چین میں کورونا سے آئندہ برس ایک ملین افراد ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔امریکا میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا پابندیاں ہٹائی جانے سے 2023 میں دس لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔
چین میں اپریل کے مہینے میں کورونا کیس عروج پر ہوں گے۔ تب تک چین کی تقریبا ًایک تہائی آبادی متاثر ہوچکی ہوگی۔ اپریل میں کورونا اموات تین لاکھ سے زائد ہوجائیں گی۔
امریکی ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ چین کی زیرو کورونا پالیسی وائرس کی پہلی قسم کے لیے کار آمد رہی۔ مگر کورونا کی اومی کرون قسم کو زیرو کورونا پالیسی سے روکنا ناممکن ہے۔