اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل سمیت دیگر بلز منظور کر لئے گئے۔مشترکہ اجلاس کے دوران عالمی تبدیلی کے اثرات کا مطالعاتی مرکز ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کے زیر صدارت منگل کے روز قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤ س میں ہوا۔ بل وفاقی وزیر شیری رحمن نے پیش کیا۔
اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا گیا۔ بل وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کیا۔
اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022منظور کرلیا۔ بل وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پیش کیا۔ بل میں مسلم لیگ ن کی دو خواتین اراکین کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ترامیم پیش کرنے والی اپنی ہی پارٹی خاتون رکن زہرا فاطمی پر برہم ہوگئے اور ان کی نشست پر آکر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے پارٹی سے پوچھ کر ترامیم شامل کیں جس پر خاتون رکن نے جواب دیا کہ نہیں میں نے یہ ترامیم اپنی طرف سے شامل کی ہیں جس پر خواجہ آصف نے کہاکہ آپ کو پارٹی سے پوچھ کر ترامیم پیش کرنی چاہیے۔
َ اجلاس میں ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز(گورننس اینڈ آپریشن)بل 2022منظور کرلیا گیا یہ بل وزیر مملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا۔
مشترکہ اجلاس میں برقی توانائی پیداوار ترسیل اور تقسیم ترمیمی بل 2022منظور کرلیا اجلاس میں اسلام آباد میں ممانعت سود نجی قرضہ جات ترمیمی بل 2022منظور کرلیا۔بل جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔
اجلاس میں اسلام آباد لازمی جدرین کاری اینڈ تحفظ کارکنان صحت ترمیمی بل 2022منظور کرلیا اجلاس میں پاکستان ادارہ برائے میڈیکل سائنسزترمیمی بل 2022منظور کرلیا گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے برقی توانائی پیداوار ترسیل اور تقسیم ترمیمی بل 2022منظور کرلیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ممانعت سود نجی قرضہ جات ترمیمی بل 2022منظور کیا گیا، بل اجلاس میں اسلام آباد لازمی جدرین کاری اینڈ تحفظ کارکنان صحت ترمیمی بل 2022منظور کرلیا۔
اجلاس میں پاکستان ادارہ برائے میڈیکل سائنسزترمیمی بل 2022منظور کرلیا۔