پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کو مالی مشکلات درپیش نہیں، ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اسپتالوں کے لیے طبی سامان کی خریداری میں مشکلات ہیں، رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات ملنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ میں کینسر اور کڈنی ٹرانسپلانٹ شامل کر رہے ہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کے لیے کھول دیا ہے۔