ایبٹ آباد کے علاقے لوہر گلیات کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے مقامی آبادی تک پہنچ گئے۔
آگ سے گاؤں چہان کو شدید خطرہ لاحق ہے، آگ نے ہزاروں درخت جلا ڈالے ہیں، جبکہ جنگلی حیات بھی شدید متاثرہوئی ہے۔
محکمہ جنگلات، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک آگ بجھانے کے لیے عملی اقدامات نہیں کئے۔
خیال رہے کہ پانچ روز قبل بھی گلیات کے جنگلات میں مختلف مقامات پر آگ لگ گئی تھی، جس نے ہزاروں قیمتی سرخت جلا ڈالے تھے