سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ،خوارج مار ڈالے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہ ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔