رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کر دی

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی دو ماہ کی بیٹی راحا کی تصویر پہلی مرتبہ شیئر کر دی۔

معروف شخصیات کا پیچھا کرتے رہنے والے فوٹو گرافرز سے انہوں نے درخواست کی کہ جب تک انکی بیٹی دو سال کی نہیں ہو جاتی تب کوئی تصویر کوئی نہ کھینچے۔

رنبیر کپور نے غیر رسمی ملاقات کے دوران فوٹوگرافرز کی درخواست پر موبائل فون سے بیٹی کی تصویر دکھائی اور ساتھ میں تصاویر نہ لینے کا بھی کہا۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر پہلی بیٹی کی پیدائش 6 نومبر 2022 کو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور سونم کپور کی طرح انہوں نے بھی فوٹوگرافرز سے بیٹی کی تصویر نہ لینے کی درخواست کی ہے۔