افغان دار الحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب میڈیاے مطابق خودکش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے تین افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔