کابل دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش حملے میں 20  ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ہے 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں چینی وفد طالبان حکام سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔

دھماکے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں 5 چینی شہری بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طو پر تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے جب کہ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز بھی ایک بم دھماکا ہوا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی داعش خراسان نے قبول کی تھی۔