رنگون: بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے تنگ پڑوسی ملک میانمار نے گھس کر حملہ کر دیا جس سے ایک تربیتی کیمپ بھی تباہ ہوا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی سے باز نہیں آیا اور بھارت سے تنگ ایک اور پڑوسی ملک میانمار نے بھارتی فضائی حدود میں گھس کر بھرپور جواب دیا اور سرحدی علاقے کے قریب باغیوں کا ایک تربیتی کیمپ بھی تباہ کر دیا جس میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔
بھارتی رویئے سے تنگ میانمار کی فضائیہ نے بھارت کے سرحدی علاقے میں فضائی حملہ کیا اور چن نیشنل آرمی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جو بھارت کی سرحدی حدود سے محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میانمار کے جیٹ طیاروں نے بھارت میں دو بم گرائے جس کی وجہ سے قریبی گاوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چن نیشنل فرنٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح ونگ چن نیشنل آرمی کے نام سے میانمار میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ جس کو بھارت کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے۔